حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین سید علی خمینی نے نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات 19 نومبر کو حسینیہ اعظم فاطمیہ نجف اشرف میں انجام پائی، جہاں سید صدر الدین قبانچی نے نواسہ امام خمینی کا استقبال کیا۔
اس موقع پر حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے کہا: "حوزہ علمیہ نجف اشرف اس وقت ایک عظیم ارتقائی مرحلے سے گزر رہا ہے۔ مساجد میں متعدد دروس منعقد ہو رہے ہیں اور طلبہ کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے جو علم و تبلیغ میں مشغول ہیں۔"
یہ ملاقات حجت الاسلام و المسلمین قبانچی کی خیریت دریافت کرنے کے لیے انجام پائی، جن کے گھر پر کچھ دن قبل آر پی جی سے حملہ ہوا تھا۔ اس حملے کے باوجود، حجۃ الاسلام والمسلمین قبانچی نے حوزہ علمیہ کی ترقی اور تبلیغی امور پر اپنی توجہ جاری رکھی ہوئی ہے۔